بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پوپ فرانسس کی ننھے ایلان کردی کے والد سے ملاقات

رومن کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے تارکین وطن کی حالت زار کی علامت بننے والے ایلان کردی کے والد سے ملاقات کی۔

گزشتہ روز 84 سالہ پوپ فرانسس نے ایلان کردی کے والد عبداللہ کردی سے ملاقات کی، بات چیت کے دوران پوپ فرانسس نے عبداللہ کردی کو اُن کے بڑے نقصان پر حوصلہ دیا۔

خیال رہے کہ ایلان کردی کی دل دہلا دینے والی تصویر 2015 میں منظرعام پر آئی تھی کہ جب وہ اپنے والدین کے ہمراہ ترکی کے ساحل سے یونان کی جانب جاتے ہوئے بحر الوسطہ میں کشتی ڈوب جانے سے مارا گیا تھا۔

ننھے بچے ایلان کردی کی لاش تیرتے ہوئے سمندر کنارے آ لگی تھی وہ ساحل سے ایک ترک فوجی کو ملی تھی۔

 2015 میں ایلان کی ساحل پر پڑی ہوئی لاش کی تصاویر سامنے آنے پر دنیا بھر میں شامی مہاجرین کے لیے آواز اٹھائی گئی تھی جبکہ یورپی ممالک میں ان کو آنے کی اجازت دی گئی تھی، جرمنی نے سب سے زیادہ مہاجرین کو اپنے ملک میں خوش آمدید کہا تھا۔

دوسری جانب پوپ فرانسس نے عراق کے تاریخی دورے کے آخری روز شہر موصل کا دورہ کیا اور جنگ کے متاثرہ افراد کیلئے ہونے والی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق موصل کے قدیم گرجا گھر کے باہر ہونے والی تقریب میں پوپ فرانسس نے جنگ کے متاثرہ افراد کیلئے دعا کی۔

انہوں نے عراق اور مشرق وسطی کی مسیحی برادری کو آبائی علاقوں سے انخلا نہ کرنے پر زور دیا۔پوپ فرانسس نے دعائیہ تقریب میں فاختہ کو بھی فضا میں اڑایا۔

واضح رہے کہ پوپ فرانسس جمعے کو تاریخی دورے پرعراق پہنچے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.