منگل 20؍محرم الحرام 1445ھ 8؍اگست 2023ء

پولیس کی قربانی سے ہی ملک میں امن کا قیام ممکن ہوتا ہے، جاوید عالم اوڈھو

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ پولیس کی قربانی سے ہی ملک میں امن کا قیام ممکن ہوتا ہے۔

کراچی میں پولیس شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں کراچی میں اغوا، قتل، دہشتگردی میں بھی کم وسائل کے باوجود پیچھے نہیں ہٹے۔

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ آج کا دن ایڈیشنل آئی جی کے پی صفوت غیور کے نام سے منسوب ہے جن کی بہادری پر کتاب لکھی جائے گی جو 4 اگست کو شہید ہوئے تھے اس لیے اس دن کو چنا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں 950 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار شہید ہوئے، آپ کی پولیس ہے آپ نے ہی ساتھ دینا ہے۔

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہو رہی ہیں جن کو روکنا ہے۔

کراچی میں پولیس شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ڈیفنس فیز 8 میں ریس کا انعقاد کیا گیا۔

یہ دن بہادری کی داستانیں رقم کرنے والے شہید کمانڈنٹ ایف سی صفوت غیور کی شہادت سے منسوب کیا گیا ہے۔

5 کلومیٹر طویل ریس میں خواتین اور مردوں نے حصہ لیا جبکہ سندھ پولیس کے افسران، اہلکار اور عام شہری بھی ریس میں شریک ہوئے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز، ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر و دیگر افسران بے بھی شرکت کی۔

شرکا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمیں شہدا کو ہر موقع پر یاد رکھنا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.