پی ٹی آئی سندھ کے رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ پولیس کو استعمال کرکے ریاستی دہشتگردی کی جارہی ہے۔
علی زیدی نے کہا کہ ایک طرف مذاکرات کر رہے ہیں دوسری طرف دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہو رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک کو انارکی کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔
علی زیدی نے کہا کہ (ق) لیگ کے چوہدری شجاعت بھی اسی گیٹ کو استعمال کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کے لاہور میں گھر پر پولیس نے دھاوا بولا ہے، بکتر بند گاڑی مرکزی دروازہ توڑتی ہوئی رہائش گاہ میں داخل ہوئی۔
پولیس اہلکار دیواریں پھلانگ کر گھر میں کودے جبکہ سابق وزیراعلیٰ کے گھر سے اہلکاروں پر پتھراؤ کیا گیا اور پانی بھی پھینکا گیا۔
پولیس نے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر کے گھر سے 7 ملازمین کوحراست میں لے لیا۔
اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی گوجرانوالہ میں درج مقدمہ میں کی اور رہائش گاہ کے باہر ظہور الہٰی روڈ کو بند کردیا گیا تھا۔
Comments are closed.