پیر17؍جمادی اوّل 1444ھ 12؍دسمبر2022ء

پولیس نے تین بھائیوں کے قتل کا معمہ دو دن میں حل کرلیا

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے تین بھائیوں کے قتل کا معمہ دو دن میں حل کرلیا۔ پولیس نے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کی شناخت غلام مصطفیٰ عرف قاری ولد شہباز عرف نیازی اور غلام نبی عرف پسوڑی ولد جیلانی خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تین بھائیوں کے قتل کا معاملہ منشیات فروشوں کے جھگڑے کا شاخسانہ نکلا

گرفتار ملزمان نے اپنے بیان میں کہا کہ مقتول بھائیوں میں ایک بھائی منشیات فروش تھا۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزمان اور مقتولین میں منشیات کے پیسے کے لین دین میں تنازعہ ہوا تھا۔

ملزمان پیشہ ور منشیات فروش ہیں، گرفتاری تکنیکی مہارت سے عمل میں آئی، ملزمان مچھر کالونی سہراب گوٹھ کے رہائشی ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا، ملزمان سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزمان کا تعین ہوگیا ہے جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار افراد واقعے کے وقت فائرنگ کرنے والے ملزمان کے ہمراہ تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.