پیر17؍جمادی اوّل 1444ھ 12؍دسمبر2022ء

کراچی : عدالت نے اقدام قتل کے ملزم کو 15 سال قید کی سزا سنا دی

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اقدام قتل، پولیس مقابلہ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

نیو کراچی کے علاقے گبول ٹاؤن میں گزشتہ ہفتے 3 بھائیوں کا قتل علاقے میں منشیات فروش گروہوں کے مابین تنازع کا شاخسانہ قرار دیا گیا ہے۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم سہیل کو مجموعی طور پر 15 سال قید کی سزا سنا دی اور اُس کی ضمانت منسوخ کر کے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

سرکاری وکیل غلام مرتضیٰ کے مطابق ملزم کو شاہراہ فیصل پولیس نے مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا، یہ عادی مجرم ہے اور شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.