پیر17؍جمادی اوّل 1444ھ 12؍دسمبر2022ء

برطانیہ: برمنگھم میں منجمد جھیل کے سرد پانی میں گر کر 3 بچے ہلاک

برطانیہ کے شہر برمنگھم کے علاقے سولی ہل کی نہر میں گرنے والے 3 لڑکے ہلاک ہوگئے۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق بچے بوبزمل پارک کی منجمد نہر پر کھیل رہے تھے کہ سرد پانی میں گر گئے۔ 

اس واقعے میں 3 بچے ہلاک جبکہ چوتھے کو اس برفیلی جھیل کے یخ پانی سے نکال کر اسپتال پہنچایا گیا ہے، جہاں اس کی حالت تشویش ناک ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 8 ،10 اور  11 برس ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.