بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پولنگ ایجنٹ کو باہر نکالنے کی مذمت کرتے ہیں: خرم دستگیر

مسلم لیگ نون کے رہنما خرم دستگیر خان کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں پولنگ ایجنٹ کو پولنگ اسٹیشن سے باہر نکالنے کی مذمت کرتے ہیں۔

گوجرانوالہ میں مسلم لیگ نون کے رہنما خرم دستگیر خان نے رانا ثناء اللّٰہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ بات کہی۔

کوٹلی کے حلقہ ایل اے 12 چڑھوئی میں 2 سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں ہونے والے تصادم اور جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک جماعت کا کارکن جاں بحق ہو گیا، جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹ پر امن رہیں گے لیکن بیلٹ باکس کے پاس رہیں گے، ہم تاریخی فتح حاصل کر کے میاں نواز شریف کے قدموں میں ڈالیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گوجرانوالہ کے ڈپٹی کمشنر گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 2 میں قائم پولنگ اسٹیشن پہنچے جہاں سے انہوں نے نون لیگ اور مسلم کانفرنس کے پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکال دیا۔

پولنگ روم سے نکالنے پر نون لیگی پولنگ ایجنٹوں نے احتجاج کیا، اس موقع پر مسلم لیگ نون کے پولنگ ایجنٹ اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔

آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالنے کا عمل جاری ہے، پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

ڈپٹی کمشنر اور نون لیگی پولنگ ایجنٹ میں تلخ کلامی کے بعد اس پولنگ اسٹیشن پر پولنگ روک دی گئی، نون لیگ کے امیدوار چوہدری اسماعیل گجر بھی مذکورہ پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے۔

اس سے قبل گوجرانوالہ پولیس نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نمبر 2 میں قائم پولنگ اسٹیشن کے باہر لگایا گیا مسلم لیگ نون کا انتخابی کیمپ اکھاڑ دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.