بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر پہلے دن سے متنازع ہو چکے ہیں، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آزاد کشمیر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں، الیکشن کمیشن آزاد کشمیر پہلے دن سے متنازع ہو چکے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مختلف اداروں کو استعمال کرنے کی تصویر اور فوٹیجز سوشل میڈیا پر آرہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پی ٹی آئی دھاندلی کی پیداوار جماعت ہے ان کے ہر کام میں دھاندلی کا عمل دخل ہے، پولنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے ہی دھاندلی کے ثبوت سوشل میڈیا پر آرہے ہیں، عمران خان کی ہر چوری راستے میں ہی پکڑی جاتی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے پولنگ اسٹیشنز سے پولنگ ایجنٹس کو نکالنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نون کا عملہ باہر نکال کے ووٹ چوری کیے جا رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور میں پولنگ ایجنٹ کے بغیر پولنگ کا عمل شروع کیا گیا، گوجرنوالہ میں ڈپٹی کمشنر ہمارے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سے بھی ہمارے پولنگ ایجنٹس شکایات درج کرارہے ہیں، بہاولپور اور چنیوٹ میں بھی یہی صورتحال ہے، شادباغ پولنگ اسٹیشن پر 124 ووٹرز ہیں ان کو ووٹ کاسٹ کرنے نہیں دیےجارہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کے بیان سے وہ خدشات ثابت ہوگئے ہیں جو 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات سے قوم کے سامنے پہلے ہی آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر علی محمد پولنگ اسٹیشن کے اندر کیا بلے کو ووٹ ڈلوانے گئے ہیں؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.