ہفتہ 22؍جمادی الاول 1444ھ 17؍دسمبر 2022ء

پوری کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کیلئے وننگ پرفارمنس دوں، فہیم اشرف

پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ اسپین وکٹ پر تیز بولر کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ لائن اور لنتھ پر بولنگ کریں۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں فہیم اشرف نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ لائن و لنتھ پر بولنگ کرکے اسپینرز کو سپورٹ کریں جبکہ کوشش پوری ہوتی کہ ٹیم کےلیے وننگ پرفارمنس دوں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کے خلاف جیت بہت اہمیت رکھتی ہے، ٹیم کی جو بھی ضرورت ہے، اس کے مطابق جس نمبر پر بھیجا جاتا ہے، لبیک کہتا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.