پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پوری کابینہ کا ون پوائنٹ ایجنڈا نواز شریف ہے، حکومت کے اعصاب پر نواز شریف سوار ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جو حکومت اتنی خوفزدہ ہوگی وہ ملک کیا چلائے گی۔
احسن اقبال نے کہا کہ ہینڈز اپ کرنے کا وقت آگیا، آپ جائیں اور چندہ اکٹھا کریں۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف برطانیہ سے بے دخل ہو کر پاکستان پہنچیں گے تو سیدھا جیل جائیں گے۔
اپنے بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ شوشہ چھوڑا جارہا ہے کہ نواز شریف کی ڈیل ہوگئی اور وہ وطن واپس آرہے ہیں۔
شہباز گل نے کہا کہ منجن بیچنے کی کوشش کی جارہی ہے نواز شریف سیاسی وجہ سے واپس آرہے ہیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ نواز شریف بے دخل ہوکر پاکستان پہنچیں گے تو سیدھا جیل جائیں گے۔
Comments are closed.