وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں حکومتیں سائبر سیکیورٹی کے لیے فائر وال انسٹال کرتی ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شزہ فاطمہ نے کہا کہ کمپنیوں سے انٹرنیٹ سروس سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فائر وال سے پہلے ویب مینجمنٹ سسٹم تھا حکومت اب سسٹم کو اپڈیٹ کر رہی ہے، سائبر سیکیورٹی کے حملوں سے بچنے کے لیے فائر وال انسٹال کی جاتی ہے۔
شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ جلد آگاہ کریں گے کہ اب تک کتنے سائبر حملے ہو چکے ہیں، پہلے صرف وٹس ایپ کے سست ہونے کی شکایت آرہی تھی۔
وزیر مملکت آئی ٹی نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سست روی سے متعلق انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے ڈیٹا مانگا ہے، پی ٹی اے سے بھی رپورٹ طلب کی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں میں ڈیٹا ٹریفک پر کیا فرق پڑا ہے، رپورٹ آئے گی تو دیکھیں گے، کیا ڈیٹا کا استعمال زیادہ ہوا ہے یا کوئی اور وجہ ہے یہ بھی دیکھیں گے۔
Comments are closed.