اتوار 9؍جمادی الاول 1444ھ 4؍دسمبر 2022ء

پنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل، فیصلہ آج

راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا، آج کھیل کے آخری دن پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 263 رنز جبکہ انگلینڈ کو 8 وکٹیں درکار ہیں۔

قومی ٹیم دوسری اننگز میں بابراعظم اور عبداللّٰہ شفیق کے وکٹ گنوانے کے بعد مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔

امام الحق سات چوکوں کی مدد سے 43 اور پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سعود شکیل 42 گیندوں پر 24 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

انگلش ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ پال کولنگ وڈ نے کہا ہے کہ ہمیں پنڈی ٹیسٹ ہارنے کا کوئی ڈر نہیں ہے، ہمارا فیصلہ میچ کو دلچسپ بنانا تھا۔

میچ کے آخری روز پاکستان اپنی دوسری اننگز 80 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائے گا۔

چوتھے دن چائے کے وقفے پر انگلینڈ کی ٹیم نے دوسری اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی تھی اور پاکستان کو 343 رنز کا مشکل ہدف دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.