اتوار 9؍جمادی الاول 1444ھ 4؍دسمبر 2022ء

فیفا ورلڈکپ، آسٹریلیا کو شکست، ارجنٹینا نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

فیفا ورلڈکپ 2022 کے راؤنڈ آف 16 میں ارجنٹینا نے آسٹریلیا کو 1-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

قطر کے احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اہم میچ کے پہلے ہاف میں ارجنٹینا نے ایک گول کرکے اپنی پوزیشن مضبوط کی۔

ارجنٹینا کی جانب سے میچ کے 35 ویں منٹ میں کپتان لوینل میسی نے گول کیا، جبکہ میچ کے دوسرے ہاف میں جولین الواریز نے 57 ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی کی طرف لے گئے۔

میچ کے دوسرے ہاف میں آسٹریلوی ٹیم نے بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کی، 77ویں منٹ میں اینزو فرنینڈز نے گول کیا، لیکن میچ ختم ہونے تک انہیں کوئی اور کامیابی نہ مل سکی۔

آسٹریلیا سے میچ جیتنے کے بعد کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.