بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنڈورا پیپرز میں عمران خان کے قریبی افراد کی کمپنیاں سامنے آئیں، آئی سی آئی جے

انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹیگیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) نے کہا ہے کہ پنڈورا پیپرز میں عمران خان کے قریبی افراد کی کمپنیاں سامنے آئی ہیں۔

آئی سی آئی جے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پانامہ پیپرز کے بعد کرپشن فری پاکستان دور کا وعدہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ پنڈورا پیپرز میں آف شور کمپنیاں رکھنے والے 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام سامنے آئے ہیں، جن میں موجودہ حکومت کی اہم شخصیات بھی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.