بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور، مزید 371 افراد میں ڈینگی کی تصدیق

پشاور، لاہور اور اسلام آباد میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں، پشاور کے دو اسپتالوں میں مزید 371 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اسلام آباد میں ڈینگی وائرس سے مزید 54 افراد بیمار ہوئے ہیں جس کے باعث دارالحکومت میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 463 ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب سے ڈینگی کے 173 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، 125 مریض لاہور اور 26 مریض راولپنڈی سے سامنے آئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.