سندھ کے شہر پنو عاقل کے علاقے رضا گوٹھ میں خاتون کے قتل کیس میں ایس ایچ او کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 12 ستمبر کو بھائیوں نے اپنی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، ایس ایچ او نے قتل چھپانے کیلئے مخالفین کو پھنسانے کی کوششں کی۔
انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او نے ملزمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، مقدمے میں ایس ایچ او سمیت دیگر 4 ملزمان نامزد ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متلعق ایس ایس پی نے تین رکنی کمیٹی قائم کردی جو مزید تفتیش کرے گی۔
Comments are closed.