حکومت پنجاب نے 14 ڈی آئی جیز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے، سابق آئی جی اسلام آباد احسن یونس ڈی آئی جی، آئی ٹی پنجاب پولیس تعینات کردیے گئے۔
صوبائی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق وقاص نذیر ڈی آئی جی آپریشن پنجاب جبکہ کاشف مشتاق کو ڈی آئی جی ٹیکنیکل اینڈ پروکیورمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر معین مسعود ڈی آئی جی لاجسٹک اور مقصودالحسن ڈی آئی جی کرائم برانچ تعینات کیے جائیں گے۔
اقبال دارا کو کمانڈنٹ پولیس اسکول آف انٹیلی جنس جبکہ سرفراز فلکی ڈی آئی جی، پنجاب ہائی وے پیٹرول (پی ایچ پی) تعینات ہوں گے۔
آغا یوسف کی نئی پوسٹنگ بطور ڈی آئی جی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ہوگی جبکہ مرزا فاران بیگ ڈی آئی جی ایلیٹ تعینات ہوں گے۔
طارق چوہان کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ 2 کا چارج دیا جائے گا، فیصل علی راجہ کی تعیناتی ڈی آئی جی وی وی آئی پی سیکیورٹی اسپیشل برانچ کے طور پر ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق امین بخاری، شارق جمال، منیر شیخ کو ایس اینڈ جی ڈی اے رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
Comments are closed.