بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس کیخلاف ہراسانی کا مقدمہ

لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کی ڈائریکٹر اسپورٹس نے اپنے ہی دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کروادیا، واقعے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔

پنجاب یونیورسٹی کی ڈائریکٹر اسپورٹس نے ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس کے خلاف ہراسگی کا مقدمہ درج کروادیا۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈائریکٹر اسپورٹس اپنے دفتر میں بیٹھی ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس زبیر بٹ بھی انہی کے کمرے میں سامنے بیٹھے ہیں اور تلخ کلامی جاری ہے۔

پولیس کے مطابق طاہرہ سلیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر کےخلاف ایف آئی آر میں الزام لگایا ہے کہ زبیر بٹ نے انہیں ان کے دفتر میں ہراساں کیا اور دھمکیاں دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.