بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کا نئے آرمی چیف کے تقرر کیلیے اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ

Fertilizer crisis

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہاہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے نئے آرمی چیف کے تقرر کے لیے اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے مشاورت کا عمل ستمبر میں شروع ہوگا اور نومبر میں نئے آرمی چیف کا تقرر کر دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے اہم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نئے آرمی چیف کا تقرر ملک میں شفاف انتخابات کے لیے سنگ میل ہے ۔

You might also like

Comments are closed.