بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ: پی ٹی آئی، ق لیگ سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ق) نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویز الہٰی نے بیرسٹر علی ظفر کی سربراہی میں قانونی ٹیم سے مشاورت کی، جس میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لارجر بینچ نے فیصلہ چار ایک کی اکثریت سے سنایا ہے، ایک جج جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے 4 ججز کے فیصلےکے کچھ نکات سے اختلاف کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر پرویز الہٰی نے قانونی ٹیم سے مشاورت کرلی، جس کے بعد قانونی پٹیشن کی تیاری شروع کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ تحریک انصاف کے 5 ارکان حج کے لیے گئے ہیں، 6 ارکان ضروری کام کے سلسلے میں بیرون ملک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کے باوجود الیکشن کمیشن نے 5 ارکان کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، ہائی کورٹ کے فیصلے میں کئی آئینی اور قانونی ابہام موجود ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے سامنے قانونی نکات رکھے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.