بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب: گورنر ہاؤس میں ایم این ایز کی بیٹھک آج ہوگی

حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں لاہور اور گوجرنوالہ ڈویژن کے ایم این ایز کی گورنر ہاؤس میں آج بیٹھک ہوگی۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب سے بلائے گئے افراد میں وفاقی وزیر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود ، قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے چیف وہیب ملک عامر ڈوگر بھی موجود ہوں گے۔

اس موقع پر تحریک انصاف کی وفاق سے سینیٹ کی امیدوار فوزیہ ارشد بھی اراکین سے ملیں گی، تحریک انصاف کے ایم این ایز گورنر ہاؤس کے ناشتے میں موجود ہوں گے۔

چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تمام پارٹی اراکین متحد ہیں،انشاء اللہ وفاق کی دونوں سینیٹ نشستیں تحریک انصاف جیتے گی۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ باقی سینیٹ نشستوں کا فیصلہ بھی ہمارے امیدواروں کے حق میں آئے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.