لاہور سمیت پنجاب کے 7شہروں میں 50 فیصد طلبہ کی پابندی ختم نہیں ہوگی۔
کورونا کی زیادہ مثبت شرح والے شہروں میں ایک دن میں طلبہ کی 50 فیصد حاضری ہی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گجرات، لاہور، ملتان، رحیم یارخان، سیالکوٹ، راولپنڈی اور فیصل آباد میں 50 فیصد طلبہ کو ہی اسکول آنے کی اجازت ہوگی۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد یکم مارچ سے اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں طلبہ کی 50 فیصد حاضری پر سے پابندی اٹھانے کا اعلان کیا ہے اور اب اسکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔
Comments are closed.