پنجاب پولیس کے 6 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کردیے گئے، تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شاہد رشید کو ایس ڈی پی او ٹاؤن شپ لاہور تعینات کیا گیا، جاوید صدیق کا ایس ڈی پی او سمن آباد لاہور تقرر کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سعید الرحمان کو ڈی ایس پی ٹو اینٹی رائٹ یونٹ لاہور تعینات کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق سلیم مختار کو سی آئی اے اقبال ٹاؤن لاہور مقرر کیا گیا ہے، شفقت علی کو ڈی ایس پی سی آئی اے صدر لاہور تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی لیگل ننکانہ صاحب میاں زیارت علی کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
Comments are closed.