dknight magicbox ii bluetooth hookup 2010 free hookup apps dailydot hookup app my uber hookup mature hookup app farm girl hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: عمان نے پاپوا نیو گنی کو 10 وکٹوں سے ہرادیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے میچ میں میزبان عمان نے پاپوا نیو گنی کو 10 وکٹوں سے ہرادیا۔ 

الامارات کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاپوا نیو گنی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمان کو 130 رنز کا ہدف دیا۔ 

پاپوا نیو گنی کے کھلاڑی میزبان عمان کے بولرز کے سامنے بے بس نظر آئے اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز ہی بناسکے۔

پی این جی کی جانب سے صرف کپتان اسداللّٰہ والا 56 اور چارلس امینی 37 رنز بنا کر نمایا رہے۔

عمان کے ذیشان مقصود نے 20 رنزدے کر چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کلیم اللّٰہ اور بلال خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں عمانی اوپنرز نے پہلی مرتبہ ایونٹ میں شرکت کرنے والی پاپوا نیو گنی کے بولرز کی درگت بنادی۔ 

جتندر سنگھ نے 42 گیندوں پر 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ عاقب الیاس بھی 50 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔  

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.