بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب کے 5 اضلاع میں گھروں پر ویکسین لگانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے صوبے کے 5 اضلاع میں 26 جولائی سے گھروں پر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی حکومت کی طرف سے لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی میں 26 جولائی سے ویکسی نیشن مہم شروع کی جائے گی۔

پنجاب حکومت نے اس حوالے سے 1800 سے زائد موبائل ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے مطابق اسپیشل ٹیمیں مارکیٹوں اور بازاروں میں جائیں گی، دکانداروں کی ویکسی نیشن کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹیمیں اسپتالوں میں مریضوں اور اُن کے تیمارداروں کو بھی ویکسین لگائیں گی۔

ادھر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ این سی او سی نے 14 اگست تک 40 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کاہدف دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.