بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: ہاکس بے، سینڈزپٹ پر ایکو ٹورازم شروع کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے ہاکس بے، سینڈزپٹ پر ایکو ٹورازم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر قانون اور ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ہاکس بے روڈ کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سینڈز پٹ اور ہاکس بے پر بوٹنگ، جیٹی اسکائی اور پیراسیلنگ شروع کرنے پر غور کررہی ہے۔

مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت ہاکس بے، سینڈزپٹ روڈ کی تعمیر مکمل کرچکی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے اس موقع پر ایکو ٹورازم کے حوالے سے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔

محکمہ ماحولیات نے پاک نیوی کے اشتراک سے ہاکس بے اور سینڈزپٹ پر ایکو ٹورازم کے حوالے سے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.