بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) نے اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دے دی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں این سی او سی نے کہا کہ یکم اگست سے اندرون ملک ہوای سفر کے لیے کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم ہے۔

این سی او سی کے مطابق اپنے آپ کو پریشانی سے بچانے کے لیئے 31 جولائی تک ویکسین لگوایں   اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔

دوسری جانب کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر  ویکسین لگانے کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے  14 اگست تک 40 فیصد ہدف پورا کرنے کی ہدایت کر دی۔

چالیس  فیصد ویکسی نیشن ہدف حاصل کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ پولیو مہم کی طرز پر گھر گھر جا کر کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔

You might also like

Comments are closed.