بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب کے 3 شہروں میں خاص اسٹائل کے 3 مبینہ مقابلے

پنجاب کے تین شہروں میں خاص اسٹائل کے 3 مبینہ مقابلے ہوئے۔ ان مقابلوں میں 4 ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

پولیس کا دعویٰ ہے وہاڑی میں زیر حراست ملزمان جسمانی ریمانڈ پر تھے، ریکوری کے لیے لے جایا جارہا تھا، کہ اچانک ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس وین پر حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں زیر حراست ملزمان ساجد اور سلیم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

ادھر گجرات میں بھی ہوبہو ایسا ہی مقابلہ ہوا، جس میں ملزم فیضان مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

شیخوپورہ میں بھی وہی کہانی سامنے آئی کہ مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.