وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہے۔
انھوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے کامبینہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلایا تھا جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ہنگامی اجلاس میں ہر ضلع کے کورونا کیسز کے اعداد و شمار پر غور کیا گیا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کمشنرز، آر پی اوز نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔
انھوں نے بتایا کہ حکومت نے پاک فوج کی خدمات حاصل کی ہیں، پاک فوج کی انفورسمنٹ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں ایس او پیز پر 100 فیصد عمل دیکھنے کو نہیں مل رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں بیڈز، آکسیجن کی سپلائی کا تفصیلی جائزہ لیا ہے، پنجاب بھر میں وینٹی لیٹرز کو ہر حال میں بڑھانے کے لیے ہدایات دی گئی ہیں۔
معاون خصوصی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ویکسینیشن کا عمل تیز کرنے جارہی ہے۔
Comments are closed.