پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب اموات کے بعد کورونا کیسز میں بھی دوسرے صوبوں سے آگے نکل گیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 445 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 137 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 4 ہزار 286 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 8 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 453 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 66 ہزار 882 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 68 ہزار 2 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 12 لاکھ 72 ہزار 531 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 83 ہزار 298 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 494 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 67 ہزار 131 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 2 لاکھ 73 ہزار 566 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 7 ہزار 561 ہو چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 466 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 4 ہزار 556 ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 309 ہو چکی ہے، اس سے اب تک کُل اموات 2 ہزار 920 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 70 ہزار 609 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، یہاں کُل 645 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 21 ہزار مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 225 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 15 ہزار 741 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کُل 442 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 191 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 104 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
Comments are closed.