بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب کا وفاق کی جانب سے گندم امپورٹ کرنیکی اجازت نہ دینے پر اظہار تشویش

پنجاب حکومت نے وفاق کی طرف سے پنجاب کو گندم امپورٹ کرنے کی اجازت نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں گندم کےموجودہ اسٹاک اوردیگرامورکاجائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں یوریا، فاسفیٹ، گندم کے بیج اور درآمدی گندم پر سبسڈی کے بارےمیں تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پنجاب نےخود ادائیگی کر کے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرنے کی اجازت مانگی تھی، سندھ اور دیگر صوبوں کو وفاق کی طرف سے امپورٹ کردہ گندم فراہم کی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق پہلے بھی گندم امپورٹ کر چکا ہے لیکن پنجاب کو شیئر نہیں دیا، پنجاب سے اسلام آباد کو بدستور 16 ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کی جا رہی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پنجاب نے آئینی اور قانونی طریقہ کار کے مطابق گندم امپورٹ کی اجازت طلب کی، وفاق کا پنجاب کے عوام کے بارے میں رویہ افسوسناک ہی نہیں، قابل مذمت بھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.