بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب میں 5 مدر اینڈ چائلڈ کیئر اسپتالوں کے قیام کی منظوری دیدی گئی، فردوس عاشق

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 5 مدر اینڈ چائلڈ کیئر اسپتالوں کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ کیئر اسپتال سیالکوٹ، راجن پور، لیہ، بہاولنگر اور اٹک میں  بنائے جائیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ کیئر اسپتالوں کے قیام پر تقریباً 28 ارب روپے لاگت آئے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ ماضی کے شوبازوں نے ماں اور بچے کی صحت کے منصوبوں کو نظر انداز کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی نے یہ بھی کہا کہ بزدار حکومت زچہ بچہ کی صحت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

دوسری طرف عظمیٰ بخاری نے دوبارہ ضمنی الیکشن کے اخراجات پی ٹی آئی سے وصول کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ معاون خصوصی نے کہا اخراجات قوم کی جیب کی بجائے مسلم لیگ نواز سے نکلوائے جائیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جلد ان اسپتالوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ مدر اینڈ چائلڈ اسپتالوں کے جلد قیام کے لیے انتظامیہ کو ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.