بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب میں 16 اگست تک موسلا دھار بارش کا امکان

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، آج سے 16 اگست کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ 15 اور 16 اگست کے دوران راولپنڈی، سیالکوٹ اور نارووال جبکہ 18 اگست تک ڈی جی خان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

بارشوں سے راولپنڈی، فیصل آباد، لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیرِ آب آ سکتے ہیں۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 24 گھنٹوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ تمام ادارے ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں، روزانہ کی بنیاد پر ندی نالوں میں پانی کی سطح کا جائزہ لیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.