پنجاب میں یوریا کھاد کا بحران شدت اختیار کر گیا، کسان کھاد کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔
بہاولنگر کی تحصیل منچن آباد میں یوریا کھاد کی تقسیم کے دوران اسسٹنٹ کمشنر اور کھاد ڈیلرز کسانوں کے ہتھے چڑھ گئے۔
انتظامیہ اور کسان گتھم گتھا ہوگئے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نے 16 کسانوں کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔
دوسری جانب رحیم یارخان میں محکمہ زراعت نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران کوئٹہ اسمگل کی جانے والی یوریا کھاد کی 770 بوریاں برآمد کرلی۔
کارروائی کے دوران دو ڈرائیوروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
Comments are closed.