بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 10.4 فیصد ہوگئی

کورونا وائرس کیسز بڑھنے کے ساتھ ہی پنجاب میں کیسز مثبت آنے کی شرح 10.4 فیصد ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 664 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2467 مثبت آئے۔

محکمہ صحت کے مطابق شہر لاہور میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی شرح 17 فیصد رہی ہے۔ 

شہر لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 8215 ٹیسٹ کیے، 1402 مثبت آئے جبکہ 33 مریض انتقال کرگئے۔ 

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 73 اموات ہوئیں۔ 

اسی طرح صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 62 نئے مریض آئی سی یو میں داخل ہوئے جبکہ صرف لاہور میں 30 نئے مریضوں کو آئی سی یو میں داخل کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.