وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگانے کی مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ دوسرے مرحلے میں بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی، کورونا ویکسین لگانے کے لیے پنجاب میں 189مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے 36 اضلاع میں اب تک 600 سے زائد افراد کو تربیت فراہم کی گئی، پنجاب کو 70 ہزار کورونا ویکسین کی ڈوزز ملی ہیں۔
اُن کا کہنا ہے کہ مزید ویکسین بھی اگلے تین ہفتے میں مل جائے گی، ویکسین محفوظ رکھنے کے لیے پنجاب کے 36 اضلاع میں 2500 ریفریجریٹرز کا انتظام کیا گیا ہے۔
عثمان بزدار نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ویکسین کی خریداری کے لیے ایک ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔
Comments are closed.