بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب میں حکومتی ارکان پکڑلیں تو حمزہ وزیراعلیٰ بن سکتے ہیں، شاہد خاقان

سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اگر ہم پنجاب میں بھی حکومتی بنچز سے حکومتی ارکان پکڑلیں تو حمزہ شہباز وزیراعلیٰ بن سکتے ہیں۔

بلاول بھٹو  کی تجویز پر شاہد خاقان عباسی نے طنز کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو فرینڈلی اپوزیشن کا طعنہ دے دیا۔

شاہد خاقان عباسی نے وفاقی حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سے متعلق پی ٹی آئی کی نیت عوام کے سامنے آگئی۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ تین سال بعد بھی نہ جنوبی پنجاب صوبہ بنا، نہ بہاولپور اور نہ ہزارہ پر بات ہوسکی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ اور افسروں کے اختیارات پر بار بار نوٹیفکیشن جاری کرکے یوٹرن پر یوٹرن لیے جارہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.