وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب میں جلد بلدیاتی الیکشن کرائیں گے۔
ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ 4 فروری کو بلدیاتی الیکشن کا شیڈول عدالت میں جمع کرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ باہمی اتفاق رائے سے نیا بلدیاتی نظام متعارف کرارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے مزید کہاکہ جامعات میں آن لائن امتحانات کی ہدایت دے دی ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.