لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں کے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ چلانے پر پابندی عائد کردی۔
چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے مراسلہ بھجوا دیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے ججز کو فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام کے استعمال سے گریز کی ہدایت کر دی۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ججز سوشل میڈیا کے استعمال سے گریز کریں۔
لاہور ہائیکورٹ کے مراسلے کے مطابق ماتحت عدلیہ کے ججز غیر سرکاری واٹس ایپ گروپس میں بھی شامل نہیں ہوسکتے، غیر سرکاری واٹس ایپ گروپس میں معلومات شیئر کرنے والے ججوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.