سرکاری تنخواہوں اور چندے سے اکٹھے کی جانے والی ایک ارب روپے سے زائد کی رقم کورونا متاثرین پر خرچ نہ ہوسکی۔
پنجاب اسمبلی میں محکمہ خزانہ پنجاب کے انکشاف پر وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ فنڈز استعمال کرنے کی پالیسی بنائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے علاج کے لیے دستیاب وسائل کی تفصیل جاری کردی گئی۔
سیکریٹری صحت پنجاب نبیل اعوان نے بتایا کہ صوبے میں 7280 میں سے 6334 بستر خالی ہیں جبکہ صرف لاہور کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے مختص 2174 بستروں میں سے 1851 خالی ہیں۔
Comments are closed.