best hookup subredduts secure hookup site curvy hookup hookup Uniondale cctv grindr hookup tampa charlotte hookup bars

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب میں بھی بازار و کاروبار رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں بھی بجلی کی بچت کے لیے بازار اور کاروبار رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سے قبل سندھ حکومت نے مارکیٹیں اور کاروبار رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے تاجر تنظیموں اور چیمبرز سے مشاورت مکمل کرلی ہے، حکومت  کی جانب سے اگلے ہفتے سے پنجاب میں بجلی بچت پلان پر عمل کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب میں بھی رات 9 بجے مارکیٹیں اور کاروباری سرگرمیاں بند کردی جائیں  گی، پہلے مرحلے میں یہ پابندی 2 ماہ کے لیے لگائی جائے گی۔

ذرائع نے کہا کہ ریسٹورنٹس بھی جلد بند کرنے کی تجویز پر غور جاری ہے۔

لاہور چیمبر کے صدر نعمان کبیر کا کہنا ہے کہ قومی مفاد کے فیصلوں پر ساتھ ہیں، بچت پلان پر عمل سے بجلی اور پیٹرول کی بچت ہوگی۔

سندھ حکومت نے بازار اور کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بجلی کی بچت کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار تبدیل کر تے ہوئے بازار اور کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

محکمۂ داخلہ سندھ نے اس ضمن میں دفعہ 144 کے تحت کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے بند کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

محکمۂ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے کے بعد جاری رکھنا ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.