بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب: میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے ٹرپس کم کرکے 4 کروڑ کی بچت

آپریشنل انچارج اورنج ٹرین عزیر شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے ٹرپس کم کرکے 4 کروڑ کی بچت کی جبکہ ایک ماہ 7 دنوں میں 40 لاکھ روپے کی بجلی کی بچت ہوئی۔

عزیر شاہ نے کہا کہ رمضان المبارک میں ہفتہ وار 260 ٹرپس کیے گئے، ایک ٹرین سے دوسری ٹرین کا دورانیہ ساڑھے7 منٹ رکھا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ عام روٹین میں ٹرین کے 290 اور اتوار کو 314 ٹرپس ہوتے تھے، ایک ٹرین کی ٹرپس پر 14ہزار روپے کی بجلی کا خرچہ تھا۔

عزیر شاہ نے مزید کہا کہ رمضان میں کم ٹرپس کرکے بجلی اور اس کا خرچہ بچانے کی کوشش کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.