4 foot by 8 foot solar panel hookup gay vegas hookup being honest about wanting hookup reddit dailydot hookup app hookup Vincentown New Jersey hookup Middle Island

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویڈیو: تیندوے کا پولیس اور وائلڈلائف اہلکاروں پر حملہ

بھارتی ریاست ہریانہ  میں زخمی تیندوے نے پولیس اہلکاروں اور محکمہ جنگلات کے عملے پر حملہ کردیا، جس کی ویڈیو پانی پت کے ایس پی نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار اور محکمہ جنگلات کا عملہ گاؤں میں آنے والے تیندوے کو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے، اسی دوران تیندوا ان اہلکاروں پر حملہ کردیتا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ریسکیو ٹیم کے افراد گاؤں کے لوگوں کی جانب سے تیندوے کے آنے کی اطلاع دینے کے بعد وہاں پہنچے اور اسے پکڑنے کے دوران ہی ٹیم کا سامنا تیندوے سے ہوگیا۔

تیندوے کو پکڑنے کی کوشش کے دوران ایس ایچ او، اور محکمہ جنگلات کے دو افراد زخمی ہوگئے۔ تاہم باقی اہلکار تیندوے کو بے ہوش کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

پانی پت پولیس کے سپرنٹنڈنٹ نے اپنے سوشل میڈیا پر تیندوے کو پکڑنے کی کوشش کرنے والی ٹیم کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.