سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نئے بلدیاتی نظام پر اجلاس ہوا، جس میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں نئے بلدیاتی نظام کو مؤثر بنانا ترجیح ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں عوامی مسائل کا فوری، مؤثر حل اور مقامی ترقی چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم مربوط اور مضبوط بلدیاتی اداروں پر یقین رکھتے ہیں، نیا بلدیاتی نظام وزیرِاعظم کی امنگوں کے مطابق مثالی بنائیں گے۔
سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ صوبے کے بلدیاتی اداروں کو زیادہ سے زیادہ بااختیار بنانا چاہتے ہیں۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں آبادی کے تناسب سے شہری اداروں میں اصلاحات لائیں گے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ماضی کے تجربات کی روشنی میں نئے بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ایکٹ میں اختیارات کی واضح تقسیم اور دہرے پن کو ختم کریں گے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم میں ویلج اور نیبرہڈ کونسلز قائم کی جائیں گی۔
Comments are closed.