پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔
ان انتخابات میں مسلم لیگ (ن) 4 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب رہا۔
پی پی 7 راولپنڈی:
پی پی 7 راولپنڈی کے تمام 266 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ صغیر احمد 49 ووٹوں سے جیت گئے۔ انہوں نے 68906 ووٹ حاصل کیے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے محمد شبیر اعوان 68857 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 83 خوشاب کے تمام 215 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق پی ٹی آئی کے ملک حسن اسلم خان 48475 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ آزاد امیدوار محمد آصف ملک 41752 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 90 بھکر 2:
پی پی 90 بھکر 2 کے تمام 181 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے عرفان اللّٰہ خان نیازی 77865 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ ن لیگ کے سعید اکبر خان نے 66513 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
پی پی 97 فیصل آباد کا مکمل نتیجہ الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا، 160 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے علی افضل ساہی 67022 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد اجمل 54266 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
جھنگ میں موجود پی پی 125 کے 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے میاں محمد اعظم 82382 ووٹ لے کر جیتے جبکہ ان کے مقابلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے فیصل حیات نے 52178 ووٹ حاصل کیے۔
پی پی 127 جھنگ کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ موصول ہوگیا، غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مہر محمد نواز 71648 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مہر محمد اسلم 47413 ووٹ لے کر ہار گئے۔
شیخوپورہ میں پی پی 140 کے تمام 165 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے خرم شہزاد ورک 49734 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ مسلم لیگ ن کے میاں خالد محمود نے 32812 ووٹ حاصل کرسکے۔
لاہور کے حلقے پی پی 158 کے تمام 151 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ موصول ہوگیا، جس کے مطابق پی ٹی آئی کے میاں محمد اکرم عثمان 36888 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ مسلم لیگ ن کے رانا احسن نے 31447 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
لاہور کے حلقے پی پی 167 کے تمام 140 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے شبیر احمد گجر 40175 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ مسلم لیگ ن کے نذیر احمد چوہان نے 26306 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 168 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ الیکشن کمیشن مرکزی سیکریٹریٹ کو موصول ہوگیا۔
غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ملک اسد علی کھوکھر 26 ہزار 169 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، جبکہ پی ٹی آئی کے نواز اعوان 15 ہزار 767 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پی پی 168 لاہور میں ٹرن آؤٹ 32 فیصد سے زائد رہا۔
پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 170 لاہور کے تمام 79 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے ملک ظہیر عباس 24007 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد امین ذوالقرنین 16766 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 202 ساہیوال:
ساہیوال میں پی پی 202 کے تمام 176 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے، جس کے مطابق تحریک انصاف کے میجر (ر) محمد غلام سرور 61989 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک نعمان احمد لنگڑیال نے 59167 ووٹ حاصل کیے۔
ملتان کے حلقہ پی پی 217 کے تمام 124 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے زین حسین قریشی 46963 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سلمان نعیم نے 40104 ووٹ حاصل کیے۔
زین قریشی اور مسلم لیگ (ن) کے سلمان نعیم نے نتائج الیکشن آفس میں ایک ساتھ دیکھے ہیں۔
پی پی 224 لودھراں کے تمام 158 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محمد عامر اقبال شاہ 69881 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ دوسرے نمبر پر رہنے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے زوار حسین نے 56214 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
پی پی 228 لودھراں کے تمام 136 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ موصول ہوگیا، جس کے مطابق آزاد امیدوار سید محمد رفیع الدین 45020 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی کے عزت جاوید خان 38338 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 237 بہاولنگر کے تمام 160پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے فدا حسین 64708 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سید آفتاب رضا 30305 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 272 مظفرگڑھ:
پی پی 272 مظفر گڑھ کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ موصول ہوگیا، جس کے مطابق پی ٹی آئی کے معظم علی خان 46 ہزار 69 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، جبکہ مسلم لیگ ن کی زہرا باسط بخاری 36 ہزار 401 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔
پی پی 273 مظفرگڑھ کے تمام 147 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد سبطین رضا 52631 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے یاسر عرفات خان نے 46903 ووٹ حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 282 لیہ کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ موصول ہوگیا، جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے قیصر عباس خان 43922 ووٹ لے کر کامیاب رہے، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد طاہر رندھاوا نے 29726 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 288 ڈیرہ غازی خان کے تمام 145 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سردار محمد سیف الدین کھوسہ 58015 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے ہیں،جبکہ دوسرے نمبر پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عبدالقادر خان نے 32487 ووٹ حاصل کیے۔
پنجاب کے ضمنی انتخابات کے دوران کیا کچھ ہوا؟ لنک پر کلک کر کے تفصیلات جانیے۔
Comments are closed.