بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی کی کامیابی سرپرائز ہے، قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کامیابی سرپرائز ہے، الیکشن جیتنے پر پی ٹی آئی کو مبارک باد دیتا ہوں۔

پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جن سیٹوں پر الیکشن ہوا وہ 2018 میں عمران خان نے جیتیں، اب ایکس وائی زیڈ کی باتیں ختم ہونی چاہئیں۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں حکومت پر مزید دباؤ بڑھے گا، بہتر یہ ہے تمام جماعتیں مل کر آگے کا لائحہ عمل طے کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے فریقین کا راضی ہونا ضروری ہے، خان صاحب کو مذاکرات کے لیے کون راضی کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.