بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیصل واؤڈا نااہلی کیس, سماعت ستمبر تک ملتوی

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فیصل واؤڈا نااہلی کیس کی سماعت نثار کھوڑو کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کر دی۔

پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واؤڈا کی تاحیات نااہلی کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی اپیل پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

چیف جسٹس نے نثار کھوڑو کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کر دی۔

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کے اطلاق پر تمام فریقین کے وکلاء کو تیاری کا حکم جاری کر دیا۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے سامنے اہم سوال آرٹیکل 62 ون ایف کا ہے، کیا الیکشن کمیشن آرٹیکل 62 ون ایف لگا سکتا ہے؟

چیف جسٹس پاکستان نے آرٹیکل 62 ون ایف کے اطلاق کو بڑا سیرئیس ایشو قرار دیا۔

سپریم کورٹ نے فیصل واؤڈا کے وکیل کی اپیل پر جلد سماعت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت ستمبر تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.