پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 52 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد رواں سال 36 اضلاع میں ڈینگی کے کیسز کی تعداد 14ہزار 815 ہو گئی ہے۔
سیکریٹری صحت پنجاب علی جان خان کا کہنا ہے کہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 6 ہزار 814 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
علی جان خان نے بتایا کہ لاہور میں گزشتہ روز 32، گوجرانوالا اور ملتان میں 4، 4 ڈینگی کیس سامنے آئے۔
سیکریٹری صحت نے کہا کہ فیصل آباد میں 6، اوکاڑہ میں 2 جبکہ سیالکوٹ، بہاولپور، گجرات اور بہاولنگر میں ڈینگی کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
ان کا یہ بھی بتانا ہے کہ پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے کُل 44 مریض زیرِ علاج ہیں۔
Comments are closed.