جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسلام آباد: غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز 6 گھنٹے تاخیر کے بعد ملتوی

اسلام آباد سے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 615 چھ گھنٹے تاخیر کے بعد ملتوی کر دی گئی۔

اس حوالے سے ایک مسافر کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کو رات 3 بج کر 15 منٹ پر دبئی روانہ ہونا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پرواز 6 گھنٹے کی تاخیر کے بعد صبح 9 بجے ملتوی کر دی گئی ہے۔

مذکورہ مسافر نے یہ بھی کہا ہے کہ بتایا گیا ہے کہ جہاز میں کوئی تکنیکی خرابی ہے۔

مسافر کئی گھنٹے طیارے میں محصور ہو کر رہ گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.