بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب حکومت گندم کی امدادی قیمت بڑھانے پر تیار

حکومتِ پنجاب نے گندم کی امدادی قیمت بڑھانے اور مڈل مین کے کردار کو کم کرنے کی تجاویز تیار کر لیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے آج لاہور کا دورہ کرنے والے وزیرِ اعظم عمران خان سے گندم کی امدادی قیمت بڑھانے کی اجازت لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ کابینہ کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کا بحران پنجاب سے 60 لاکھ ٹن گندم غائب ہونے سے ہوا، وفاقی حکومت پنجاب میں گندم غائب ہونے کا الزام سندھ پر نہ لگائے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آج وزیرِاعظم عمران خان کے سامنے گندم کی امدادی قیمت کا معاملہ پیش کیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کو دورۂ لاہور کے دوران متعلقہ حکام اس حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

گندم کی امدادی قیمت 1 ہزار 750 سے 1 ہزار 850 کے درمیان مقرر کیئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مڈل مین کے کردار کو کم کرنے کے لیے بھی تجاویز تیار کر لی گئی ہیں۔

وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سولر پلانٹ شاعر مشرق علامہ اقبال کے نام سے منسوب کریں گے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 172 روپے کم ہوکر 95 ہزار 850 روپے ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 کروڑ 21 لاکھ ڈالر کم ہوکر 12 ارب 94 کروڑ ڈالر ہیں۔

شیئر بازار میں آج ایک ارب 12 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، اس سے پہلے ایک ارب 12 کروڑ شیئرز کے سودے 17 سال قبل 16 اپریل 2004 کو ہوئے تھے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 15 پیسے سستا ہوکر 159 روپے 30 پیسے ہے۔

سعودی پیٹرول کمپنی آرامکو کی جانب سے جنوری کے مقابلے میں پیٹرول کے نرخوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کہتے ہیں کہ پی ٹی سی ایل کی آمدن 6 ارب روپے تک لے جانا خوش آئند ہے اور اب پی ٹی سی ایل کا معیار اب بہتری کی طرف جا رہا ہے۔

فن ٹیک کا مطلب ہے فائنانشل یا مالیاتی معاملات میں ٹیکنالوجی سے مدد حاصل کرنا، جب کہ startups چند افراد پر مشتمل نوآموز کمپنیوں کو کہتے ہیں۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی ناردرن کے صارفین کےلیے گیس کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 30 پوائنٹس کم ہوکر 46644 پر بند ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 12 ہزار روپے ہے۔

وفاقی کابینہ نے آئی پی پیز کےساتھ پی ٹی آئی حکومت کے معاہدوں کی منظوری دے دی ہے ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 258 روپے اضافے سے 96 ہزار 108 روپے ہے۔

حصص بازار میں ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 363 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

پاکستان کی زرعی پیدا وار کو 2031 تک 74 ارب ڈالرز تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

پاکستان کی برآمدات اور درآمدات میں دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں کم رونما ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.